27 جولائی 2013 - 19:30
پاک بھارت جامع مذاکرات کا عمل آئندہ ماہ بحال ہوجائے گا،رپورٹ

کراچی…پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کا عمل آئندہ ماہ بحال ہوجائے گا۔ پاکستان نے سیکریٹری پانی کی سطح پر مذاکرات کی تاریخیں تجویز کردی ہیں جن پر بھارت سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔

ابنا: بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کا عمل جنوری میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے سبب معطل ہوگیا تھا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو مختلف حکومتی سطحوں پر مذاکرات کی بحالی کے لئے تاریخیں تجویز کی ہیں۔ مذاکرات اسلام آباد میں ہونے ہیں۔ پاکستان نے سب سے پہلے واٹر سیکریٹریز کے درمیان بات چیت کی بحالی کیلیے کہا ہے کہ جس کے لئے اگست کے آخری ہفتے کی تاریخ دی گئی ہیں۔ سرکریک پر مذاکرات کیلیے وسط ستمبر اور خارجہ سیکریٹریز کے درمیان بات چیت کے لئے اکتوبر کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق نئی دلی میں حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تجاویز کا مثبت جواب دیا جائے گا۔

.......

/169